پشاور میں داعش اقلیتوں کو نشانہ بنارہی ہے، آئی جی کا انکشاف

علمائےکرام اور اقلیت پر جو حملے ہوئے اس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے،اختر حیات خان

June 26, 2023 · اہم خبریں, قومی
ان حملوں میں ایک ہی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ فائل فوٹو

ان حملوں میں ایک ہی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ فائل فوٹو

پشاور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے اقلیتوں کی ٹارگٹ کلنگ میں داعش کےپی (آئی ایس کے پی) کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر حیات خان نے کہا کہ داعش کے پی پشاور میں اقلیتوں کو نشانہ بنارہی ہے، اس سال سکھ بھائیوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علمائےکرام اور اقلیت پر جو حملے ہوئے اس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے، البتہ ان حملوں میں ایک ہی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی ایسے حملے ہوئے اور ہم نے ایک گروپ پکڑا تھا، ان حملوں میں ملک دشمن ایجنسیوں کی شمولیت بعیداز قیاس نہیں ۔