مذکورہ آئس ہیروئن موقع پر کپڑوں کو رگڑنے/برش کرنے سے برآمد کی گئی، فائل فوٹو
مذکورہ آئس ہیروئن موقع پر کپڑوں کو رگڑنے/برش کرنے سے برآمد کی گئی، فائل فوٹو

ملتان ایئر پورٹ پرمسافر سے ڈھائی کلو آئس ہیروئن برآمد

کراچی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی ملتان ایئر پورٹ پرکارروائی میں تقریبا ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔

مسافر رضوان دبئی جارہا تھا جس کے قبضے سے2.433 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی ۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر رضوان حیدر نے مذکورہ منشیات نہایت مہارت سے قلف لگے کپڑوں (احرام، تولیے اور واسکٹوں) میں چھپا رکھی تھی-

مذکورہ مقدار موقع پر کپڑوں کو رگڑنے/برش کرنے سے برآمد کی گئی جبکہ کپڑوں میں جذب ہونے والی باقی آئس ہیروئن (12 کلوگرام اور 200 گرام وزن) کواے این ایف کیمیکل پروسیس کے ذریعے لیب میں برآمد کرے گی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-