یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

ریسکیو عملے کو  طلب کر لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

June 28, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی کےملتان میں واقع گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو عملے کو  طلب کر لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سیاسی رہنما کے گھر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔