نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 4 افراد کی لاشیں برآمد

مرنے والوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ چاروں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

June 30, 2023 · قومی

گوجرانوالہ (اُمت نیوز)گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

یہ پڑھیں:۔جہلم، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 4 افراد ڈوب کرجاں بحق
پولیس نے کہا ہے کہ چاروں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔