نوشہروفیروز(امت نیوز) مورو کے قریب دومیل کے مقام پرکار اور بس میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب دو میل کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس مسافر زخمی ہوگئے۔
مورو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے لاشوں اور تمام زخمیوں کو مورو اسپتال کے علاوہ نوابشاہ اور نوشہروفیروز سول اسپتال بھی منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین بھی شامل ہیں ، جن کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ مورو کے قریب دو میل کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کار سوار زخمی کی شناخت کشمور کے تحصیلدار اعجاز احمد بررڑو کے نام سے ہوئی ہے جن کی پوری فیملی جاں بحق ہو گئی۔