اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں۔ فائل فوٹو
اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں۔ فائل فوٹو

بجلی اور پٹرول کی قیمتوں مزید اضافہ ہوگا، وزیرخزانہ

لاہور(امت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے بجلی کی قیمتوں اور پیٹرولیم ڈیولمپنٹ لیوی میں اضافے کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں تین سے چار روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے جس کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چھپانا نہیں چاہتے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کون سا ملک صرف بجلی کی مد میں 1300 ارب کی سبسڈی دیتا ہے؟ پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہر مہینے ڈھائی، ڈھائی روپے بڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم پر 215 ارب روپے کے ٹیکس لگانے سے ہچکچا رہے تھے، کس کا دل کرتا ہے بوجھ ڈالنے کا۔