کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جن کی تنخواہ 35 سے 50 ہزار ہے، عید کے بعد ان کے لیے مفت ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، جن کے ذریعے وہ اچھے اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہوگی، جس سے کم آمدنی والے افراد شہر کے اچھے اسپتالوں میں اپنا علاج کرواسکیں گے۔ گورنرسندھ کے مطابق مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے کیے جائیں گے۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا۔