سویڈن واقعے سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی،مولانا فضل الرحمن

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سوئیڈن واقعہ سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی، ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا حائے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں کہا کہ اِس واقعے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی، امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

یہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے، اس گھناؤنے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے والے عناصر کو کٹہرے میں لائے۔