جہانگیر ترین لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے

لاہور: استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین علاج کیلیے لندن گئے تھے، وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے،استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کی حتمی منظوری دی جائے گی ،جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد اہم شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گی ۔