دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سےعمل میں لائی گئی، فائل فوٹو
دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سےعمل میں لائی گئی، فائل فوٹو

کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

ملتان: سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی ہے،اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔