فائل فوٹو
فائل فوٹو

چوہدری شجاعت کی کیمپ جیل میں پرویزالٰہی سے ملاقات

لاہور: مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت نے کیمپ جیل میں پرویزالٰہی سے ملاقات کی، چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کا حال احوال دریافت کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت نے کیمپ جیل میں پرویزالٰہی سے ملاقات کی،چودھری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک ، چوہدری وجاہت بھی ملاقات میں موجود تھے ۔صدر ق لیگ نے پرویزالٰہی کا حال احوال دریافت کیا،ملاقات میں سیاسی حالات پر بھی گفتگو کی گئی ۔

پرویزالٰہی کے چیک اپ کیلیے میڈیکل بورڈ کی بھی کیمپ جیل آمد ہوئی ، ڈاکٹرز نے تحریک انصاف کے صدر کا طبی معائنہ کیا گیا،پرویز الٰہی کے میڈیکل چیک اپ کیلیے ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر عبدالباسط کیمپ جیل آئے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پرویزالہٰی کو ق لیگ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی تھی، تاہم چوہدری پرویز الہٰی نے فی الحال تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھیں وہ تو کرلی ہیں، اب چوہدری مونس الہٰی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہو گا۔