10 پاکستانیوں سمیت10 دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا پربت سر کی۔ فائل فوٹو
10 پاکستانیوں سمیت10 دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا پربت سر کی۔ فائل فوٹو

ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی سمیت 10 پاکستانیوں نے”قاتل پہاڑ“سر کرلیا

پاکستان کی خاتون کوہ پیماؤں ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی نے ”قاتل پہاڑ“ سر کرلیا، نانگا پربت کو قاتل پہاڑ کہا جاتا ہے۔

10 پاکستانیوں سمیت10 دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا پربت سر کی۔

10پاکستانیوں سمیت 40 سے زائد غیرملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، جن میں ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، واجد اللہ نگری کے علاوہ رضوان داد، عید محمد، احمد بیگ، وقار علی، سعید کریم، لیاقت کریم، سوزین اور شاہ دولت اپنی مہم میں کامیاب رہے۔

الپائن کلپ آف پاکستان کے مطابق آج صبح 11 بجے تمام کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کیا۔

مشہور خاتون کو پیماہ ثمینہ بیگ آج صبح 11 بجکر 8 منٹ پر نانگا پربت پہاڑ کی بلندی پر پہنچیں ،وہ اس سے قبل کے ٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ بھی سر کر چکی ہیں۔

ثمینہ بیگ کو 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔