خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

July 3, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو آج بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 17 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔