گلگت:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف جعلی ڈگیر پر نا اہلی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اپوزیشن اراکین نے اسمبلی تحلیل کا ممکنہ پلان ناکام بنانے کیلیے تحریک جمع کروائی۔ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے 9 اراکین نے جمع کرائی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خالد خورشید کی اسمبلی تحلیل کرنے کیلیے مشاورت جاری ہے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہو گی یا نہیں، موجودہ صورتحال میں کچھ واضح نہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔