فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1 روپے 44پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک سے متعلق بجلی قیمتوں پر سماعت مکمل ہو گئی،کراچی کے شہریوں کیلیے بھی بجلی مہنگی کردی گئی ۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1 روپے 44پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی، کے الیکٹرک صارفین پر 2ارب 69کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔