لڑکی اس کی پکڑ میں نہ آسکی اور خود کو چھڑا کر بھاگ نکلی، فائل فوٹو
 لڑکی اس کی پکڑ میں نہ آسکی اور خود کو چھڑا کر بھاگ نکلی، فائل فوٹو

کراچی میں راہ چلتی لڑکی سے سڑک پر زیادتی کی کوشش

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک انتہائی حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ایک شخص نے گلی سے گزرتی لڑکی سے دن دیہاڑے زیادتی کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زیادتی کی کوشش کا یہ واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم ایک موٹر سائیکل پر آیا، موٹر سائیکل کو سائیڈ میں کھڑا کیا، اور پھر اپنا نیکر اتار کر برہنہ ہوا اور لڑکی کو پکڑنے کیلیے اس کے پیچھے بھاگا۔

تاہم، لڑکی اس کی پکڑ میں نہ آسکی اور خود کو چھڑا کر بھاگ نکلی۔ملز نے فوراً نیکر کو اوپر کیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

نامعلوم ملزم کو نینلی ٹی شرٹ اور چیک والے سفید رنگ کے نیکر میں دیکھا جاسکتا ہے، جس نے شناخت چھپانے کیلیے ماسک لگا رکھا تھا۔