جاوید میانداد نے کہا کہ 'کچھ اللہ والے لوگ بھی ہیں، فائل فوٹو
جاوید میانداد نے کہا کہ 'کچھ اللہ والے لوگ بھی ہیں، فائل فوٹو

عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنایا تھا، جاوید میانداد کا دعویٰ

کراچی: سابق نامور کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنایا تھا، میرا شکریہ ادا نہیں کیا تو مجھے دکھ ہوا، اگر میں عمران خان کے ساتھ ہوتا تو آج ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے نہ ہوتا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنایا۔

میزبان نے پوچھا، کیسے؟ تو جاوید میانداد نے کہا کہ ‘کچھ اللہ والے لوگ بھی ہیں، عمران خان کو وزیراعظم بننے کے بعد فون پر شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔ میں عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے حلف کیلیے منعقدہ تقریب میں بھی گیا تھا۔ عمران خان کے ساتھ ہوتا تو ان کے ساتھ ایسا نہ ہونے دیتا، میں اگر وزیراعظم بنوا سکتا تھا تو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹوانے سے روک بھی سکتا تھا۔

انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ عمران خان کے لئے آئندہ وزیراعظم بننا بہت مشکل ہو گیا ہے۔