اسلام آباد: ڈکیتی مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اسلام آباد (امت نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل انصر محمود کو مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار دی۔ کانسٹیبل عنصر محمود گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل انصر محمود سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔