گھر میں بچوں کی تفریح کیلیے چھوٹا سا سوئمنگ پول تھا۔ فائل فوٹو
گھر میں بچوں کی تفریح کیلیے چھوٹا سا سوئمنگ پول تھا۔ فائل فوٹو

مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب گئی

حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی 3 سالہ پوتی کھیلتے ہوئے سوئمنگ پول میں گر گئی تھی، ننھی زینب کی لاش سوئمنگ پول سے نکال کر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئی۔

مولا بخش چانڈیو کے ترجمان نے بتایا کہ گھر میں بچوں کی تفریح کیلیے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے جس میں بچی گری تو پانی میں ڈوب کر خالق حقیقی سے جا ملی۔