تندور پر روٹیاں لگانے والا نوجوان وظیفے پر پڑھ کر لیکچرار بن گیا

محسن نامی پروفیسر نے اپنی تقریر میں بتایا کہ وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، اور اس نے وزیر اعلی شہباز شریف کے دئیے لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظیفے پر تعلیم حاصل کی اور آج وہ ایم اے او کالج لاہور میں لیکچرر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنی نشست سے اٹھ کر خاص طور پر نوجوان محسن کے پاس گئے اور اسے اپنے سینے سے لگایا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوان محسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر شرکاء نے نشستوں سے کھڑے ہو کر بھرپور تالیوں سے محسن کو داد دی اور فرط جذبات سے متعدد شرکا کی آنکھیں نم ہوگئیں۔