سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق

2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں،جان بحق اورزخمی بچون کی عمریں 8 سے 12 سال، سیدوشریف اسپتال منتقل

July 10, 2023 · قومی

سوات (امت نیوز) مرکزی شہر مینگورہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ کے علاقہ وتکے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جان کی بازی ہار گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس، مقامی لوگوں اور رسیکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 2 بچوں کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8 سے لے کر 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے مزید افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ حادثے کی جگہ پر آپریشن مکمل کرلیا گیا۔