سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو مزید ایک سال کی توسیع دےدی گئی

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان میں انتخابات کروانے کا ذمے دار ادارہ "الیکشن کمیشن آف پاکستان”  کے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی ملازمت کو مزید ایک سال توسیع دے دی گئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق  سیکریٹری الیکشن کمیشن کے 2سالہ کنٹریکٹ کی مدت 8 جولائی ہفتے  کو ختم ہو گئی تھی،سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سیٹ خالی تھی۔

ذرائع کے مطابق  سٹیبلشمنٹ ڈویژن  نے نئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو تعینات کرنا تھا لیکن چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کومزید ایک سال کی توسیع دے دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے   توسیع دینے کا نوٹیفیکیشن بھی  جاری کردیا۔