مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد (اُمت نیوز) پی ڈی ایم اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی میں ہونے والے مذاکرات پر تحفظات لیے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی اور موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں نوازشریف اور زرداری کے درمیان بات چیت و فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں ہونے والے فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا میاں محمد نواز شریف سے بھی رابطہ، مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کردیا۔