چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کیخلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج

لاہور(اُمت نیوز)اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی ائی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق عظمی خان نے جعلسازی سے اراضی اپنے نام کرائی، ان کے دو شریک ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اینٹی کپرشن پنجاب کا کہنا ہے کہ نائب تحصیلدار افضل سلیانہ اور پٹواری اسلم خان کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے جھنگ میں 310 کنال اراضی عظمی کے نام کی۔
واضح رہے کہ عظمی خان کے خلاف ڈی جی خان اینٹی کرپشن میں 52 سو کنال اراضی ملی بھگت سے اپنے نام کروانے کا مقدمہ بھی درج ہے۔