مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے، فائل فوٹو
مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے، فائل فوٹو

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرجمع کرادیے

اسلام آباد: سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرادیے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نےاسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیے ہیں، دوست ممالک کی جانب سے مالی مدد پر بےحد مشکور ہوں۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے، پاکستانی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں مزید استحکام آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے ایک فنانسنگ منصوبہ پیش کیا جس میں عالمی قرض دہندہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے بجائے 8 ارب ڈالر کا بندوبست کرے گی۔