پیپلزپارٹی نے 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی

پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔نوید قمر

July 11, 2023 · اہم خبریں, قومی
پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، فائل فوٹو

پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی ہے، اسسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔