کراچی،سی ٹی ڈی کی موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

کراچی ( اُمت نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی موبائل پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی موبائل کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ حملہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ حملے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ِکام نے مزید بتایا کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔