بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے، فائل فوٹو
بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے، فائل فوٹو

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑنے کی تیاری کرلی

کراچی: مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑنے کی تیاری کرلی ۔

وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ کی اشیا ان کی ذاتی رہائشگاہ پر پہنچا دی گئیں،وزیراعلیٰ کا گھر سے لایا گیا بستر اور دیگر سامان بھی ذاتی رہائشگاہ منتقل کر دیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی فیملی بیرون ملک مقیم ہے ۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کی پانچ سالہ مدت اگست میں مکمل ہو رہی ہے ، نگران سیٹ اپ کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ اس ماہ کے آخر یا اگست کے شروع میں آ جائے گا۔