ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان شہریوں نےغصہ ڈاکو پر تشدد کرکے نکالا، فائل فوٹو
ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان شہریوں نےغصہ ڈاکو پر تشدد کرکے نکالا، فائل فوٹو

ناگن چورنگی کے قریب عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

کراچی: نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب عوام کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عوام نے لوٹ مار کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تھا جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

عوام کے تشدد کے دوران ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔