جے آئی ٹی نے عمران خان کو 4بجے طلب کرلیا
چیئرمین پی ٹی آئی کو اس سے قبل بھی 2مرتبہ طلب کیا تھا وہ پیش نہیں ہوئے۔
July 14, 2023 · قومی
جے آئی ٹی کی جانب سے تیسری دفعہ طلبی کا سمن بھجوایا گیا ہے، فائل فوٹو
لاہور: جوائنٹ انویسٹی کیشن ٹیم نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 4بجے طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کو اس سے قبل بھی 2مرتبہ طلب کیا تھا،جے آئی ٹی کی جانب سے تیسری دفعہ طلبی کا سمن بھجوایا گیا ہے،عدم پیشی پر سربراہ جے آئی ٹی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کریں گے۔