جھنگ (اُمت نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج جھنگ کے دورے کے موقع پر 1244 میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے،
پاور پلانٹ سالانہ 10 ارب یونٹ سے 25 لاکھ گھروں کو روشن کرے گا۔
حویلی بہار شاہ پاور پلانٹ جدید ٹیکنالوجی اور فیول ایفیشینسی کی بدولت ایندھن کی مد میں 25 ارب روپے سالانہ کی بچت کرے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج گورنر ہاؤس لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس کے ارکان و معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم کاروبار دوست اور برآمدات کے فروغ کیلئے حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے چیمبر ارکان کو اعتماد میں لیں گے، چیمبر کے ارکان و معروف کاروباری شخصیات کی تجاویز بھی سنیں گے۔