چودھری پرویز الٰہی کی آج رہائی کا امکان، ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع

لاہور ( اُمتنیوز) بینکنگ کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے رہائی کی کوششیں تیز ہوگئیں، ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے ہیں۔
ضمانتی مچلکے کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد چودھری پرویزالٰہی کی روبکار جاری کردی جائے گی، روبکار جیل حکام کو موصول ہوتے ہی سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی صدر کو آج رہائی مل جائے گی۔