موٹر وے پولیس نے تلاش کر لی، فائل فوٹو
موٹر وے پولیس نے تلاش کر لی، فائل فوٹو

موٹر وے پولیس نے ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دی

پشاور: موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی فرض شناسی و ایمانداری، گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی تلاش کرکے مالک کے حوالے کردی۔

حکام کے مطابق لقمان نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سوات ایکسپریس وے پر سوات سے پشاورکی جانب محو سفر تھا کہ پلئی کے قریب ٹنل نمبر ون میں ان کی پیش قیمت انگوٹھی گر گئی۔

فیملی نے انگوٹھی کی تلاش شروع کر دی لیکن کچھ دیر بعد موٹروے پولیس بھی مدد کی غرض سے موقع پر پہنچی تاہم انگوٹھی نہ ملنے پر فیملی اپنے کوائف نوٹ کروا کر وہاں سے چلے گئے۔

موٹر وے پولیس نے تلاش جاری رکھی جسے موٹروے پولیس نے تلاش کر لیا اور فیملی کے حوالے کر دی۔ شہری لقمان اور اس کی فیملی نے انگوٹھی تلاش کرنے پر موٹروے پولیس کی کاوش کو سراہا ہے۔