اہل خانہ کی درخواست پراغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ فائل فوٹو
اہل خانہ کی درخواست پراغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ فائل فوٹو

راولپنڈی، اغوا ہونیوالی نومولود بچی مل گئی، ماں باپ کے سپرد

راولپنڈی میں اغوا ہونیوالی نومولود بچی پولیس نے ڈھونڈ نکالی اور ماں باپ کے سپرد کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے بے نظیر ہسپتال کی نرسری میں رکھی کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس متحرک ہو گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی اور گمشدہ بچی تلہ گنگ سے برآمد کر لی گئی۔

ہسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا ہے کہ ایک خاتون غلطی سے دوسری بچی اٹھا کر لے گئی تھی، تھانہ وارث خان پولیس نے بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کر دیا۔ قبل ازیں راولپنڈی کے ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچی اغوا ہو گئی۔

بچی کے اغوا کا افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے بے نظیر ہسپتال میں پیش آیا، ماں غم سے بے حال ہو گئی اور غشی کے دورے پڑنے لگے۔ اہل خانہ کی درخواست پراغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی، ہسپتال کے کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچی کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔