لاہور(اُمت نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خدیجہ شاہ کو پیر کی صبح جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ایڈمن جج عبہر گل خان کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا۔
جہاں عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔
گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔