کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے لیاری کی گلستان کالونی میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی اور بھتیجوں نے اسماعیل نامی پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول کے بڑے بھائی بخت زمین اور اس کے بیٹوں کو اسماعیل پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جھگڑے کے دوران مقتول کے بھتیجے نے پستول نکالا اور چچا پر گولیاں برسادیں، پولیس اہلکار اسماعیل کو زخمی حالت میں بھی مزاحمت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقتول کو گولیاں مارنے کے بعد اس پر ڈنڈوں اور سریوں کے وار بھی کیے گئے۔
ویڈیو کے مطابق ملزمان نے قتل کے بعد مقتول اسماعیل کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔