محمود خان خان  جلد ہی نئی قائم ہونے جارہی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ فائل فوٹو
محمود خان خان  جلد ہی نئی قائم ہونے جارہی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ فائل فوٹو

تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی

پشاور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمود خان نے ساتھیوں سمیت نئی سیاسی جماعت شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔محمود خان خان ممکنہ طور پر جلد ہی نئی قائم ہونے جارہی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

یاد رہے کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پرویز خٹک ” تحریک انصاف پارلیمنٹرینز “ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں اور اس کیلئے پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کر لیا گیاہے تاہم ابھی تک باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔