گلگت بلتستان، پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب
دانش سعدیہ کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
July 17, 2023 · قومی
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ فائل فوٹو
گلگت: گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئیں۔
پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،جس پر انہیں بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب کرلیا گیا،ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔