عمانی وفد لاہور ایرپورٹ کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، فائل فوٹو
عمانی وفد لاہور ایرپورٹ کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، فائل فوٹو

سلطنت آف عمان سول ایوی ایشن کے وفد کا دورہ پاکستان

کراچی: سلطنت آف عمان سول ایوی ایشن کے وفد کا دورہ پاکستان ،لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر ائرپورٹ مینجر اور سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ افسران نے عمانی وفد کا استقبال کیا۔

عمانی سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا وفد چار روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے۔ایوب ہلال الفرائی کی قیادت میں وفد کو لاہور ائرپورٹ پر مسافروں اور سامان سے متعلق حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

عمانی وفد لاہور ایئرپورٹ کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ کرے گا۔وفد کو ہوائی اڈے، ہوائی جہازوں اور کارگو سے متعلق سیکیورٹی اقدامات بارے بتایا گیا،دورے کا مقصد دونوں ہوائی اڈوں پر سلطنت عمان کے لیے براہ راست پروازوں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔

عمانی وفد لاہور ائرپورٹ میں ایئرلائینز، اے ایس ایف، گراؤنڈ ہینڈلرز اور کیٹرنگ سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کررہے ہیں۔یہ دورے ICAO کے وضع کردہ بین الاقوامی ایویشن تعاون کے معیار کے مطابق ہیں ۔