ہمارے کاغذات مسترد کیے گئے، ہم نے واپس نہیں لیے،فائل فوٹو
ہمارے کاغذات مسترد کیے گئے، ہم نے واپس نہیں لیے،فائل فوٹو

آصفہ بھٹو کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ

کراچی: پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی، پیپلزپارٹی نے سندھ کے مختلف حلقوں پرغور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی اس بات کا حتمی فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو پارٹی کی الیکشن مہم چلائیں گی، مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب اور ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی باضابطہ سرگرمیوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔