جیکب آباد (نامہ نگار)جمس کی لیڈی ڈاکٹرنے ٹھل کی حاملہ خاتون کو الٹراساؤنڈ کیلئے نجی اسپتال بھیج دیا،عورت نے کار میں بچی کو جنم دیا،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس اسپتال میں ٹھل کے قصبہ عبدالکریم نوناری کی رہائشی حاملہ خاتون مختیاراں زوجہ قادربخش نوناری کو زچگی کیلئے لایا گیا تو ڈیوٹی پرموجود لیڈی ڈاکٹر نے زچگی کے بجائے الٹراساؤنڈ کیلئے نجی اسپتال بھیج دیا۔
خاتون کو کار میں الٹرا ساؤنڈ کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ عورت نے کارمیں بچی کو جنم دیا،خاتون کے شوہرقادربخش کا کہنا ہے کہ نومولود بچی کی حالت خراب ہے،اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس عبدالکریم جمالی سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبراٹینڈ نہیں ہوا۔