نئے اسلامی سال کا آغاز،رویت ہلال کا اجلاس آج ہوگا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت اجلاس کوئٹہ میں ہوگا

July 18, 2023 · قومی
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، فائل فوٹو

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، فائل فوٹو

کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،مولانا محمد عبدالخبیرآزاد نئے اسلامی سال کے آغازکا اعلان کریںگے،محرم الحرام کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منگل 18 جولائی کو کوئٹہ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوگا،اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی،زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،سپارکو کے ممبران بھی شریک ہوںگے.

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پرہوںگے،اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اورچیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے آغازکا اعلان کریںگے۔