اسحاق ڈارکی امریکی وزارت خزانہ کے ڈپٹی انڈر سیکریٹری سے ملاقات

اسلام آباد:امریکی وزارت خزانہ کے ڈپٹی انڈر سیکریٹری برینٹ نیمین کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات.اس موقع پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے جاری کرد ہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے امریکی انتظامیہ اور امریکی وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی کرنے میں کردار پر شکریہ ادا کیا ۔وزیر خزانہ نے امریکی وفد کو اسٹینڈ بائی معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دھانی کروائی ؕ۔امریکی ڈپٹی انڈر سیکریٹری نے حکومت کی طرف بروقت زری اور مالیاتی پالیسی اصلاحات کو سراہا ۔

اعلامیہ کے مطابق امریکی ڈپٹی انڈرسیکریٹری نے اسحاق ڈار زور دیا کہ حکومت ان اقدامات اور پالیسیوں کو جاری رکھے ۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے معاشی اور تجارتی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی حکام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں اور پروگرام بارے بریفنگ دی ۔وزیر خزانہ نے حکومت کے معاشی استحکام کے بعد شرح نمو بڑھانے کے بارے میں آگاہ کیا۔