نیشنل آئی ٹی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کا اجراء کل ہوگا

اسلام آباد : نیشنل آئی ٹی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کا اجراء (کل) جمعرات کو ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان ہوں گے۔

سیمینار میں منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، خزانہ، دفاع، دفاعی پیداوار، خارجہ امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، اطلاعات و نشریات کے وزراءشرکت کریں گے۔

سیمینار میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزراءاعلیٰ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئی ٹی ماہرین، سینئر آرمی و سول افسران شرکت کریں گے۔

خلیجی ممالک، چین اور متحدہ عرب امارات سے انڈسٹری لیڈرز اور سفارت کاروں سمیت اہم غیر ملکی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ سیمینار کا اہتمام خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت کیا جا رہا ہے۔

نیشنل آئی ٹی سیمینار کا مقصد آئی ٹی کی ترقی کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو یکجا کرنا ہے۔ سیمینار علم پر مبنی معیشت کی تشکیل اور ملک کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔