اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے اصل حقائق سامنے آرہے ہیں ، انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ،پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے،ایڈجسمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر ایڈجسمنٹ ہوگی ۔
فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے دس سال پہلے جو قوم کو کہا تھا اور دعوے سے کہا تھا حقائق تک پہنچ کر بات کی تھی کہ یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ اس کے رابطے ہیں ،ہم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ۔ انہوں نے کہااسرائیل نے اقوام متحدہ میں 75 سال بعد ناجائز تنقید کی جسے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا ،قیام پاکستان کی اساس میں فلسطینیوں کی حمایت شامل ہے ،اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد خارجہ پالیسی کی پہلی تقریر میں کہا کہ نوزائیدہ مسلم ملک کا خاتمہ شامل ہے ۔
انہوں نے کہاپاکستان توڑنے کی سازشوں میں شریک امریکہ پاکستان پر تنقید کر رہا ہے ،عمران خان نے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگایا کہ ان کے ساتھ جنسی تشدد ہوا ہے ،یہی الزام اسرائیل نے بھی لگایا ،سائفر کے بارے اس کے سیکرٹری کا بیان آیا ہے کہ سب ڈرامہ تھا ،امریکہ کا مہرہ ہے لیکن امریکہ کے خلاف باتیں کرکے چورن بیچتا ہے ۔ انہوں نے کہاسوچنا چاہئے کہ اس نظریے اور کردار کے ساتھ ملک کو چلانا ہے۔