کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھڑو، منظور وسان، شرجیل میمن، ناصر شاہ و دیگر جی ڈی اے کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی کراچی رہائش گاہ پہنچ گئے، غوث بخش مہر، عارف مہر اور رکن اسمبلی شہریار مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جی ڈی اے کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ پی پی قیادت پر اعتماد کرکے قافلے کا حصہ بنے۔
محرم کےبعد وزیرآباد میں جلسہ ہوگا، جس میں پی پی قیادت شرکت کرے گی، خان گڑھ کے مہر سرداروں کے معاملات تاحال حل نہ ہوسکے، پی پی میں شرکت روک دی گئی۔
ادھر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کے غوث بخش مہر، شہریار مہر اور عارف مھر کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، غوث بخش مہر منجھے ہوئے سیاستدان ہیں امید ہے کے وہ پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے، عام انتخابات میں عوام کی قوت سے سندھ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔