دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو
دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو

کراچی،23 اور 24 جولائی کو تیز بارش کی پیشگوئی

کراچی:چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 23 اور 24 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز بار ش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ اسپیل 25 اور 26 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ دوسرے اسپیل میں کراچی میں اچھی بارش ہو گی۔سردار سرفراز نے کہا کہ سندھ میں یومِ عاشور پر بارشوں کا امکان نظر نہیں آ رہا۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ بھارتی گجرات کے قریب موجود سرکولیشن کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں متاثر ہوئی ہیں جن کی وجہ سے کراچی میں حبس محسوس کیا جا رہا ہے۔