پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے زاہد خان کو شمولیت کی دعوت دیدی، فائل فوٹو
پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے زاہد خان کو شمولیت کی دعوت دیدی، فائل فوٹو

زاہد خان کا اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ

پشاور: اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان نے اے این پی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے  زاہد خان سے رابطے شروع کر دیے ہیں ، زاہد خان سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد خان سے پارٹی شمولیت کے لیے معاملات طے کیے جا رہے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ زاہد خان کو پارٹی عہدہ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے، زاہد خان سے پیپلز پارٹی کے وفود کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں، دوبارہ ملاقات جلد ہو گی۔

پی پی ذرائع کے مطابق زاہد خان عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہیں، اسفندیار ولی  کے غیر فعال ہونے پر زاہد خان کو کارنر کر دیا گیا تھا، انھیں طویل عرصے سے پارٹی اجلاسوں میں بھی نہیں بلایا جا رہا تھا۔