لاہور: میاں محمود الرشید کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں انتقال کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دی گئیں۔جیل حکام کے مطابق میاں محمود الرشید اس وقت ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں صحت مند اور تندرست ہیں، انہیں تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔محمود الرشید کو حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 22 جولائی 2023 کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی “ایکو کارڈیو گرافی” ٹیسٹ کے لئے منتقل کیا گیا تھااور کنسلٹنٹ پروفیسر کے معائنے کے بعد اسی دن جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔
میاں محمود الرشید الحمد اللہ جیل میں خیریت سے ہیں،ان کی وفات کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ لوگوں کو کسی کی وفات کی خبر دینے سے کیا خوشی ملتی ہے ویسے؟
جیل سے میاں محمود الرشید کا پیغام pic.twitter.com/d0xgz80B4w— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 23, 2023
حکام نے کہا ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کے ذریعے حکومت پنجاب اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کو بدنام کرنے کوشش کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا کہ میں کل پی آئی سی میں اپنے ہارٹ کے ٹیسٹ کے لیے گیا تھا، آج میں شام چھ بجے خیریت کے ساتھ ہوں ۔