پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر شاید خٹک نے استعفی دے دیا، نوشہرہ میں جلسے کے انعقاد پر الیکشن کمیشن نے شاید خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔
نوشہرہ میں جلسہ عام میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے نگران وزیر اعلیٰ کو ’حکم جاری کیا تھا کہ شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹایا جائے۔ تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کی کارروائی سے قبل ہی نگران انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صحافیوں سے خصوصی بات کرتے ہوئے شاہد خٹک نے تصدیق کی کہ جلسے کے انعقاد کے نتائج کا علم تھا، اس لئے خود ہی استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعفی وزیر اعلی کو بھیج دیا ہے، اب منظور کرنا یا نہ کرنا وزیراعلی کی صوابدید ہے۔
شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ وزارت سے زیادہ پارٹی اہم ہے، عام انتخابات میں پرویز خٹک کے مقابلے میں کھڑا ہوں گا۔